ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 98 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 530 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 98 مریض انتقال کرگئے جب کہ 4 ہزار 974 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 72 ہزار 931 ہوگئی۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 53 ہزار 127 ہے۔ اب تک 6 لاکھ 5 ہزار 274 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار 680 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 4 ہزار 902 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 502 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 56 ہزار 276 مریض صحت یاب ہوئے۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 23 ہزار 181 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 26 ہزار 898 ہے۔ صوبے میں 6 ہزار 427 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 89 ہزار 856 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 88 ہزار 99 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 96 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 363 اموات اور 76 ہزار 640 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 58 ہزار 557 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 401 ہے۔ اسلام آباد میں 572 اموات ہوچکیں۔ 47 ہزار 584 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 576 جب کہ فعال کیسز کی 262 ہے۔ صوبے میں 208 اموات ہوچکیں۔ 19 ہزار 106 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 ہزار 805 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 505 ہے۔ آزاد کشمیر میں 355 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 945 مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 33 جب کہ فعال کیسز 63 ہے۔ گلگت بلتستان میں 103 اموات ہوچکیں۔ 4 ہزار 867 مریض صحت یاب ہوئے۔
Comments are closed.