بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا سے مزید 58 مریض انتقال کرگئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 58 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 595 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 58 مریض انتقال کرگئے جب کہ 2511 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 9 ہزار 964 ہوگئی۔

ملک بھر میں فحال کیسز کی تعداد 23 ہزار 355 ہے۔ اب تک 5 لاکھ 73 ہزار 14 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 61 ہزار 582 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 4 ہزار 264 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 461 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 52 ہزار 857 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 88 ہزار 225 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 11 ہزار 257 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 812 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 71 ہزار 156 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 76 ہزار 379 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 3349 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 169 اموات 70 ہزار 861 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 48 ہزار 495 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 3 ہزار 560 ہے۔ اسلام آباد میں 526 اموات ہوچکیں۔ 44 ہزار 406 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 233 جب کہ فحال کیسز کی 141 ہے۔ صوبے میں 202 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 890 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 89 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 782 ہے۔ آزاد کشمیر میں 322 اموات ہوچکیں۔ 9985 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4961 جب کہ فحال کیسز 2 ہے۔ گلگت بلتستان میں 103 اموات ہوچکیں۔ 4856 مریض صحت یاب ہوئے۔

You might also like

Comments are closed.