بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا سے مزید 44 مریض انتقال کرگئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 44 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 843 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 44 مریض انتقال کرگئے جب کہ 3 ہزار 667 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 26 ہزار 802 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 31 ہزار 107 ہے۔ اب تک 5 لاکھ 81 ہزار 852 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 63 ہزار 58 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 4 ہزار 995 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 479 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 53 ہزار 584 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 97 ہزار 177 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 14 ہزار 504 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 974 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 76 ہزار 699 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 79 ہزار 245 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 4 ہزار 926 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 208 اموات اور 72 ہزار 111 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 51 ہزار 414 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 5 ہزار 490 ہے۔ اسلام آباد میں 543 اموات ہوچکیں۔ 45 ہزار 381 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 327 جب کہ فحال کیسز کی 199 ہے۔ صوبے میں 203 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 925 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 609 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 908 ہے۔ آزاد کشمیر میں 333 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 296 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4972 جب کہ فحال کیسز 13 ہے۔ گلگت بلتستان میں 103 اموات ہوچکیں۔ 4856 مریض صحت یاب ہوئے۔

 

You might also like

Comments are closed.