بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا سے مزید 40 مریض انتقال کرگئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 40 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 757 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 40 مریض انتقال کرگئے جب کہ 3 ہزار 449 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 19 ہزار 259 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 27 ہزار 188 ہے۔ اب تک 5 لاکھ 78 ہزار 314 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 62 ہزار 503 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 4 ہزار 720 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 473 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 53 ہزار 310 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 93 ہزار 54 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 12 ہزار 569 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 919 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 74 ہزار 566 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 77 ہزار 972 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 4 ہزار 258 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 196 اموات اور 71 ہزار 518 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 50 ہزار 96 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 4 ہزار 584 ہے۔ اسلام آباد میں 536 اموات ہوچکیں۔ 44 ہزار 976 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 290 جب کہ فحال کیسز کی 178 ہے۔ صوبے میں 202 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 910 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 377 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 871 ہے۔ آزاد کشمیر میں 328 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 178 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4967 جب کہ فحال کیسز 8 ہے۔ گلگت بلتستان میں 103 اموات ہوچکیں۔ 4856 مریض صحت یاب ہوئے۔

 

You might also like

Comments are closed.