نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے باعث اب تک 10 سال تک کے 51 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کیئے گئے اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث اب تک جاں بحق ہونے والوں میں 154 ہیلتھ کئیر ورکرز شامل ہیں۔
کورونا کے باعث اب تک سب سے زیادہ اموات 61 سے 70 سال کے عمر کے افراد کی ہوئی ہیں، جبکہ اس سے پاکستان میں اب تک کُل 18 ہزار 537 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
سندھ میں اب تک کورونا کے باعث 4 ہزار 691 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 8 ہزار 809 ہوئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا سے اب تک 3 ہزار 497 افراد، اسلام آباد میں 699 افراد، بلوچستان میں 240 افراد جان بحق ہوئے ہیں۔
این سی او سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث اب تک گلگت بلتستان میں 107 افراد اور آزاد کشمیر میں 494 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
Comments are closed.