جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کورونا: سلامتی کونسل کا متحارب گروہوں سے جنگ بندی کا مطالبہ

اقوامِ متحدہ نے سلامتی کونسل کے تمام متحارب گروہوں سے کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کے لیے جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

امریکی ایوانِ نمائندگان میں 1 اعشاریہ 9 ٹریلین ڈالرز کا کورونا وائرس ایڈ بل بحث کیلئے منظور کر لیا گیا۔

امریکا میں جانسن اینڈ جانسن کی سنگل شاٹ کورونا ویکسین کی منظوری کی تیاری کر لی گئی ہے جبکہ فائزر بایو این ٹیک اور موڈرنا کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری پہلے ہی دی جا چکی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 40 لاکھ 595 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 25 لاکھ 29 ہزار 593 ہو گئیں۔

جنوبی افریقہ میں جانسن اینڈ جانسن نے کورونا وائرس کی ویکسین کے ریویو کا آغاز کر دیا ہے۔

ارجنٹینا کی وزیرِ صحت کارلاوزوٹی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

چیک جمہوریہ میں کورونا وائرس کے سبب عائد پابندیوں میں 3 ہفتے کی توسیع کر دی گئی جس کے تحت دکانیں اور اسکول بند رہیں گے۔

کینیڈا میں ایسٹرا زینیکا کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 40 لاکھ 595 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 25 لاکھ 29 ہزار 593 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 19 لاکھ 7 ہزار 208 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 91 ہزار 1 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 کروڑ 95 لاکھ 63 ہزار 794 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.