متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل نہ کرنے پر اماراتی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 6 پاکستانی ایئرلائنز کو وارننگ جاری کردی ہے۔
وارننگ میں کہا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایئرلائن کا متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن بند کردیا جائے گا۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرڈ نے کہا کہ کورونا مریضوں کے لیے کیبن میں صرف ایک علیحدہ قطار ہونی چاہیے۔ جبکہ ایسے مریضوں کے لیے سیٹوں کا فاصلہ کم از کم ایک میٹر ہو۔
Comments are closed.