معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورت حال روز بروز بگڑتی جا رہی ہے، اسپتالوں میں آکسیجن فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، وبائی صورت حال کا ناجائز فائدہ اٹھا کر آکسیجن سلنڈرز مہنگے داموں بیچنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکمہ آکسیجن سپلائی کرنے والی کمپنیز سے مسلسل رابطے میں رہے گا۔
انہوں نے بتایاکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور آکسیجن بیڈز کی تعداد فوری بڑھانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے اسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے، عوام ہوش کے ناخن لیں، ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کورونا پر قابو پانے کیلئے عوامی تعاون اشد ضروری ہے۔
Comments are closed.