اقوام متحد ہ کی رپورٹ کےمطابق کورونا وائرس کےسبب گذشتہ سال سےاب تک سیاحت کے شعبے میں2.4 ٹریلین ڈالر تک کا نقصان ہوسکتا ہے۔
اقوام متحدہ کےاداےورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی رپورٹ کےمطابق گذشتہ سال سیاحت اور اس سے متعلقہ شعبوں کو کورونا سے2.4 ٹریلین ڈالر کانقصان ہوا ہے۔
کورونا ویکسین کی صحیح طریقے سے تقسیم نہ ہوئی تو رواں سال بھی کورونا کے سبب سیاحتی شعبے میں 1.7سے 2.4 ٹریلین ڈالر تک کا نقصان ہوسکتا ہے۔
غریب ممالک میں کوروناویکسی نیشن کی کمی کو سیاحت کو ہونے والے نقصان کی اہم وجہ قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاحت سےلاکھوں افراد کا روزگار جڑاہےجبکہ ویکسی نیشن بڑھا کر سیاحت کی محفوظ بحالی کی جاسکتی ہے.
Comments are closed.