جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کورونا، پشاور کے 3 بڑے اسپتالوں میں 83 فیصد بیڈ بھر گئے

پشاور کے 3 بڑے اسپتالوں، لیڈی ریڈنگ، خیبر ٹیچنگ اسپتال، ایچ ایم سی میں کورونا مریضوں کے لیے مختص 83 فیصد بیڈ بھر گئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد اِن ڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

صوبے میں کھیلوں کے مقابلے، سماجی اور مذہبی اجتماعات بھی نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب  اسلام آباد کے اسپتالوں میں بھی وینٹی لیٹرز اور آکسیجن بیڈز پر گنجائش ختم ہونے لگی، 64 فیصد وینٹی لیٹرز مریضوں کے زیراستعمال ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.