بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا، ٹرینیں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی

ملک میں ’کورونا وائرس‘ کی بڑھتی وبا کے خدشے کے تحت پاکستان میں ٹرینیں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کی بکنگ 70 فیصد سے زائد نہیں کی جائے گی۔ ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں مسافروں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بغیر ماسک سفر کرنے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ ریلوے نے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلائی جائے گی، جبکہ ریل سروس 70 فیصد گنجائش کے ساتھ چلائی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.