مردان میں کورونا کیسوں میں اضافے کے باعث آج سے ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔
صورت حال میں بہتری نہ آئی تو لاک ڈاؤن کی مدت بڑھائی جا سکتی ہے۔
قبل ازیں سیکریٹری صحت خیبر پختونخوا سید امتیاز حسین شاہ نے کہا تھا کہ مردان اور لوئر دیر میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی نہ ہوئی تو لاک ڈاؤن کا آپشن استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ادھر ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللّٰہ عارف کا کہنا ہے کہ مردان میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کررہے، بیشتر لوگ ماسک کا استعمال بھی نہیں کررہے۔
Comments are closed.