بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا، مختلف شہروں میں ویکسین لگانےکا سلسلہ جاری

اسلام آباد، لاہور، کراچی، حیدرآباد، بہاولپور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ویکسین لگوانے والوں کا پیغام ہے کہ اگر پاکستان میں معمول کی زندگی کی واپسی چاہتے ہیں تو ویکسین کو ہاں — کورونا کو ناں کہہ دیں۔

صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ فیصل آباد میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل نہیں روکا، جن افراد کو پہلی خوراک دی گئی ہے ان کو دوسری خوراک کے ساتھ نئے افراد کو پہلی خوراک بھی لگانے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 25 ہزار 68 ہیلتھ ورکرز اور سینئر سٹیزن کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے، ویکسی نیشن کے لیے رجسٹرڈ افراد میں سے 74 فی صد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تمام ویکسینیشن سینٹرز اتوار اور قومی تعطیل کے روز بند رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.