کراچی کے علاقے کورنگی میں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کو گھر کے باہر پوتے کے ہمراہ لوٹ لیا گیا۔
ریٹائرڈ ڈی ایس پی خلیل رحمان اپنے 3 سالہ پوتے کے ساتھ گھر کے باہر موجود تھے کہ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان آئے پوتے پر اسلحہ رکھا، موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی بیان لے لیا ہے۔ جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی میں ملزمان کو گلی سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
Comments are closed.