کورنگی کراچی میں فائر بریگیڈ کے دفتر پر حملے کے کیس میں پولیس نے گرفتار ملزم بلال ظفر کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا۔
عدالت نے ملزم کو 23 اکتوبر تک کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
اس موقع پر عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو 24 اکتوبر کو کیس میں ہونے والی پیشرفت رپورٹ کے ساتھ پیش کیا جائے۔
پولیس کے مطابق دو اکتوبر کو کورنگی کے علاقے میں فائر بریگیڈ کے دفتر پر فائرنگ ہوئی تھی اور فائرنگ سے فائر بریگیڈ کے عملے کے تین ملازمین محبوب، عامر اور ارشاد جاں بحق ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزم کو منظور کالونی سے گرفتار کیا گیا ہے اور ملزم کے خلاف عوامی کالونی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
Comments are closed.