بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آصف زرداری پر الزام لگا کر عمران خان اپنا قد بڑھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، شرجیل میمن

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور پیپلز پارٹی پر الزام لگا کر عمران خان اپنا قد بڑھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے ڈاکو ہیں۔ منی لانڈرنگ، فارن فنڈنگ، بی آر ٹی اور سیکڑوں اسکینڈلز میں یہ آشکار ہوچکے ہیں۔ اب الزامات سے کام نہیں چلے گا۔ 

شرجیل میمن کے مطابق ایک مرتبہ مصنوعی طریقہ سے عمران خان کو کراچی کا مینڈیٹ دیا گیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کے ناکام ترین وزیراعظم ثابت ہوئے۔ عمران خان جب اقتدار میں آئے تو پاکستان پر قرضوں کا حجم 25 ہزار ارب روپے تھا۔ گزشتہ 4 سالوں میں 50 ہزار ارب تک پہنچا دیا۔ عمران خان معصوم لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ 

شرجیل میمن نے کہا ان کے اپنے صدر عارف علوی نے بھی کہہ دیا کہ بیرونی سازش کے بیانیہ کے وہ قائل نہیں۔ پاکستان کا ہٹلر اب اپنے قریبی رفقاء کی بات بھی نہیں سنتے۔ بہت سے لوگ عمران کو چھوڑ چکے ہیں، بہت سے ان سے کنارہ کشی کرنے والے ہیں۔  

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان کی تیاریاں طویل ہوتی جارہی ہیں۔ ابھی تو 10، 12 اضلاع میں کارکنان سے حلف لیا ہے۔ جب یہ پورے پاکستان میں کارکنان سے حلف برداری کی تقاریب مکمل کریں گے تو اگست 2023 آجائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.