بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئی دن والدہ کی یاد کے بغیر نہیں گُزرتا: مریم نواز

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اپنی والدہ کی یاد میں جذباتی ہوگئیں۔

مریم نواز نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی مرحومہ والدہ بیگم کلثوم  کی کچھ یادگار تصویریں شیئر کی ہیں۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی پہلی تصویر میں بیگم کلثوم کو میاں نواز شریف کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں وہ اکیلی ہیں۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ایک بھی دن ایسا نہیں گزرا جب میں نے آپ کو یاد نہ کیا ہو۔‘

اُنہوں نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کے بغیر زندگی پہلے جیسی نہیں رہی اور نہ رہے گی۔‘

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ کے ساتھ اپنے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

مریم نواز نے مزید لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ! آپ کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے، آمین۔‘

واضح رہے کہ بیگم کلثوم کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے سال 2011 میں انتقال کرگئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.