بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مضافات میں ہنہ اوڑک جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا، ٹریفک جام میں سیاح پھنس گئے۔
برفباری کا لطف اٹھانے والے سیکڑوں مسافر گھنٹوں سے راستے کھلنے کے منتظر رہے۔
کوئٹہ کے نواحی تفریحی علاقے ہنہ اوڑک میں ہونے والی برفباری کا لطف اٹھانے کیلئے شہریوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچی تو سنگل سڑک ہونے کی وجہ سے گاڑیاں ٹریفک میں پھنس گئیں۔
گاڑیوں کے اندر بچے، بزرگ،خواتین سمیت سیاح محصور ہوکر رہ گئے، تاہم اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر ،ایس ایس پی ٹریفک اور پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیمیں ہنہ اڑک پہنچ گئیں اور ہنہ اڑک کی طرف جانیوالے راستوں کو کلئیر کرکے ٹریفک بحال کردیا۔
اس حوالے سے کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمن کا کہنا تھا کہ سنگل سڑک ہونے کی وجہ سے دونوں طرف سے ٹریفک سے راستہ بند ہوا تھا جسے کلئیر کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.