بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جی ڈی پی سے روزگار کے خاطر خواہ مواقع اور فی کس آمدنی بڑھی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جی ڈی پی سے روزگار کے خاطر خواہ مواقع اور فی کس آمدنی بڑھی، بین الاقوامی معاشی تنظیموں نے کامیاب معاشی اصلاحات کو تسلیم کیا۔

 وزیراعظم نے وزیر خزانہ شوکت ترین کو ٹیلی فون کرکے ان سے خیریت دریافت کی اور 5.37 فیصد جی ڈی پی پر وزیرخزانہ اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ مالی سال 2021 میں 5.37 فیصد جی ڈی پی گروتھ سے اس کی عکاسی ہوتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جی ڈی پی سے روزگار کے خاطر خواہ مواقع اور فی کس آمدنی بڑھی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مہنگائی سے متاثر متوسط اور کمزور طبقے کی معاشی بہتری کے لیے اقدامات شروع کریں۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقامی اشیائےخور و نوش کی قیمتیں دسمبر سے کم ہورہی ہیں، جیسے ہی بین الاقوامی سطح پر قیمتیں کم ہوں گی درآمدی اشیا پر دباؤ کم ہوگا۔

وزیراعظم نے مجموعی طور پر ٹیکس وصولی، برآمدات اور ترسیلات زر پر اظہارِ اطمینان کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.