پاکستان سُپر لیگ میں کورونا کا شکار ایک اور غیر ملکی کھلاڑی کا نام سامنے آگیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹام بینٹن بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
ٹام بینٹن نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں تصدیق کی کہ ان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔
ٹام بینٹن نے بتایا کہ بدقسمتی سے گزشتہ روز میری کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد میں قرنطینہ میں ہوں اور پاکستان سُپر لیگ کے پروٹوکولز پر عملدرآمد کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تمام پیغامات اور نیک خواہشات بھیجنے کا بہت بہت شکریہ، خوش قسمتی سے ابھی تک میں بالکل ٹھیک محسوس کر رہا ہوں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام حکام میرا بہت خیال رکھ رہے ہیں۔
ٹام بینٹن نے یہ بھی کہا کہ آپ سب کے تعاون کا بہت بہت شکریہ، آپ سب اپنا خیال رکھیں اور محفوظ رہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی ٹام بینٹن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ آپ جلد از جلد اپنے اسٹائل سے کورونا کو بھی باؤنڈری سے باہر پھینک دیں۔
Comments are closed.