پاکستان سپر لیگ کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے ہرانے کے بعد لاہور قلندرز کے اسکواڈ نے ڈگ آؤٹ کی صفائی کی۔
لاہور قلندرز کے اسکواڈ نے ٹیم منیجر ثمین رانا کی قیادت میں میچ کے اختتام پر اپنے ڈگ آؤٹ میں پڑی خالی بوتلیں کوڑے دان میں ڈالیں۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی سمیت غیرملکی کھلاڑی ڈیوڈ ویسا اور سیم بلنگز نے بھی ڈگ آؤٹ صاف کیا۔
اس سے قبل گزشتہ میچ میں ڈیوڈ ویسا نے میچ کے اختتام پر ڈگ آؤٹ کی صفائی کر کے مثال قائم کی تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.