پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقامی کاسمٹیکس بنانے والی کمپنی کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔
معاہدےکی تقریب کراچی میں ہوئی، اس موقع پر بات کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اونر ندیم عمر کا کہنا تھا کہ اسپانسرز کا اعتماد بہت زیادہ ہے ان کے معیار پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پر بھرپور اعتماد کرنے پر شکر گزار ہیں۔
کاسمٹیکس کمپنی کے آفیشل خیام راجپوت نے کہا کہ پہلی مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فیملی کا حصہ بنے کی خوشی ہے، مستقبل میں پی ایس ایل کی مین اسپانسرشپ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
Comments are closed.