پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور نجی ادارے کے درمیان اسپانسر شپ کا معاہدہ طے پاگیا، گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ندیم عمر نے دستخط کردیے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور نجی کمپنی کے درمیان اسپانسر شپ معاہدے کی تقریب ہوئی، اس موقع پر اسپانسر ادارے کے نمائندے بھی موجود تھے۔
اس موقع پر پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ پی ایس ایل میں چیلنجز کا سامنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کو سب نے مل کر کامیاب بنانا ہے۔
ندیم عمر نے کہا کہ مکمل طور پر نا سہی لیکن تماشائیوں کی محدود تعداد کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ملنا خوش آئند ہے۔
Comments are closed.