بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئٹہ کے بالرز اچھا پرفارم نہیں کر پارہے، ہیڈ کوچ معین خان

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے کہا ہے کہ ٹیم بیٹنگ میں اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے لیکن بولنگ میں اچھا پرفارم نہیں ہو پارہا۔ بولرز کوشش ضرور کر رہے ہیں لیکن کنڈیشن کی وجہ سے مشکل ہو رہی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے پشاور زلمی کے خلاف شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوس کی وجہ سے بولرز کو مسائل ہو رہے ہیں، میں نہیں سمجھتا کہ 19ویں اوور کی وجہ سے میچ ہارے۔ ایسے گیمز میں دفاع کرتے وقت فیلڈنگ اہم ہوتی ہے اور ہم نے فیلڈنگ اچھی نہیں کی۔

معین خان نے کہا کہ ٹیم اپنی جانب سے پوری کوشش کر رہی ہے، ایسی کنڈیشن میں بولرز کی ذمے داری ہے کہ وہ ورائٹی لائیں، بطور کوچ میری ذمہ داری ہے کہ بولرز کا مورال بلند کروں، کھلاڑیوں کیلئے شائقین کی موجودگی بھی بہت ضروری ہے۔

معین خان نے مزید کہا کہ سرفراز ایک شاندار پروفیشنل ہے، اس کی صلاحیتوں پر کسی کو شبہ نہیں ہونا چاہیے، سرفراز نے ہمیشہ اپنی ٹیم کیلئے پرفارم کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرفراز احمد بھی کم بیک کا سوچ کر محنت کر رہا ہے اور رضوان بھی اچھا کھیل رہا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں گزشتہ روز کھیلے گئے پی ایس ایل کے آٹھویں میچ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.