پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے بیٹسمین حیدر علی نے کہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ہمارا یہی پلان تھا کہ میچ کو آخر تک لے کر جائیں جس میں کامیاب رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے اور پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے حیدر علی نے کہا کہ جیت میں پوری ٹیم نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں اپنا سو فیصد دیں۔
نوجوان بیٹسمین نے مزید کہا کہ شعیب ملک تجربہ کار کھلاڑی ہیں، وہ فیلڈ اور فیلڈ سے باہر مفید مشورے دیتے ہیں۔ کوشش ہے کہ اگر ٹاپ بیٹسمین نہ بھی بنوں تو پانچ بہترین بیٹسمینوں میں آؤں۔
حیدر علی نے کہا کہ میرا پسندیدہ کھلاڑی بھارتی بیٹسمین روہت شرما ہے۔ میری خواہش ہے کہ میں بھی اسی کی طرح کھیلوں۔
واضح رہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میـں گزشتہ روز کھیلے گئے پی ایس ایل کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 199 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جس کاتعاقب کرتے ہوئے حیدر علی نے 29 گیندوں پر 50 رنز بنائے تھے۔
انہیں شاندار بیٹنگ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔
Comments are closed.