جنرل منیجر (جی ایم) سوئی سدرن گیس کمپنی انور بلوچ نے کہا ہے کہ شکار پور سے کوئٹہ کو سوئی گیس کی مکمل فراہمی جاری ہے۔
کوئٹہ میں جیو نیوز سے گفتگو میں انور بلوچ نے کہا کہ شہر میں سوئی گیس پریشر میں کافی بہتری آئی ہے، کوئٹہ کو گیس کی مکمل فراہمی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سحری اور افطاری کے اوقات میں تمام علاقوں کو گیس فراہم کر رہے ہیں۔
جی ایم سوئی سدرن گیس نے مزید کہا کہ چھوٹی لائنوں والے علاقوں میں گیس پریشر کے مسائل ہیں۔
Comments are closed.