بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ سامنے آیا ہے جہاں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح بڑھ کر 20 اعشاریہ 4 فیصد ہو گئی جبکہ کوئٹہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 23 اعشاریہ 7 فیصد ہو گئی۔
24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے 142 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ 144 مریض صحت یاب ہو گئے،11 مزید طلباء کورونا میں مبتلا ہو گئے۔
محکمہ صحت بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو صوبے میں 695 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے۔
ٹیسٹ کے نتیجے میں کوئٹہ سے 118، خضدار سے 19، لسبیلہ، جعفر آباد، قلعہ عبداللّٰہ، قلات اور نصیر آباد سے ایک ایک کورونا کیس رپورٹ ہوا۔
صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 20 اعشاریہ 3 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ اس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 945 ہو گئی۔
صوبے میں ایکٹیو کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 1 ہزار 249 تک پہنچ گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 144 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں اس موذی وباء سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 20 ہزار 464 ہو گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں انتقال کر جانے والوں کی تعداد 232 ہے، ہائی فلو آکسیجن میں مبتلا 27 نئے مریض صوبے کے اسپتالوں میں داخل کر دیئے گئے۔
محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخص کے لیے 497 ٹیسٹ کیئے گئے، اس دوران کورونا کے 118 مریض سامنے آئے۔
کوئٹہ میں آج کورونا وائرس کی شرح 23 اعشاریہ 7 فیصد رہی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے کے تعلیمی ادارے میں کورونا وائرس کے 111 ٹیسٹ ہوئے، جن میں سے 11 طلباء کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
Comments are closed.