کوئٹہ پولیس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد کی ضلعی کچہری پہنچ گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے حسان خان نیازی کو اڈیالہ جیل سے ضلعی کچہری میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو حسان خان کی طلبی کی روبکار جاری کر دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کے خلاف کوئٹہ میں 18 مارچ کو مقدمہ درج کیا گیا۔
حسان خان نیازی پر اشتعال دلانے کی دفعات کے تحت کوئٹہ کے تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا۔
Comments are closed.