کوئٹہ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نمائشی میچ سے متعلق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف اور شاہد آفریدی نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بگٹی اسٹیڈیم میں 5 فروری کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کا نمائشی میچ ہوگا۔ شائقین کرکٹ سے درخواست ہے کہ وہ میچ دیکھنے آئیں اور اسٹیڈیم کو بھر دیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ میں بھی میچ کھیلوں گا، اُمید ہے آپ سب آئیں گے اور میچ کو انجوائے کریں گے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ نمائشی میچ کروانے پر نجم سیٹھی اور وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
دوسری جانب محمد یوسف نے اپنے پیغام میں کہا کہ 5 فروری کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور حکومتِ بلوچستان کوئٹہ میں نمائشی میچ کروارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میں اور دیگر سابق کھلاڑی آرہے ہیں جبکہ موجودہ کھلاڑی بھی ہوں گے۔
محمد یوسف کا کہنا تھا کہ میچ کا مقصد بلوچستان کے نوجوانوں میں کرکٹ کھیلنے کا شوق پیدا کرنا ہے تاکہ وہ بھی ملک کے لیے کرکٹ کھیلیں۔
Comments are closed.