کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے مہنگے داموں دودھ فروخت کرنے اور خود ساختہ قیمت مقرر کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے 35 افراد کو گرفتار کرکے ایک ماہ کےلیے جیل بھجوا دیا۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطا المنعم نے جان محمد روڈ، جوائنٹ روڈ، سرکی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 16 ڈیری فارمز مالکان اور 19 دکانداروں کو گرفتار کر کے جیل بھجوادیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے شکایات مل رہی ہیں کہ ڈیری فارمز اور دکانداروں نے ملی بھگت کرکے ازخود نرخنامہ 200 روپے فی لیٹر مقرر کردیا ہے، لیکن ہم گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے بتایا کہ خود ساختہ اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments are closed.