وادی کوئٹہ اور گردونواح میں ہلکی بارش کا سلسلہ وقفےوقفے سے جاری ہے، بارش کے بعد کوئٹہ میں موسم خوشگوار ہوگیا۔
وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کےشمال مشرقی حصوں میں بارش کا نیا سسٹم گزشتہ شام داخل ہوا، جس کے بعد وادی کوئٹہ میں گرج چمک کےساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو کہ آج بھی وقفے سےوقفے سےجار ی ہے۔
بارش کےبعد کوئٹہ میں موسم خوشگوار ہوگیا ہے، جبکہ صبح کےاوقات میں خنکی میں اضافہ ہوگیا، بارش سے ماحول اور سبزہ نکھر گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے کوئٹہ میں تقریبا تین ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے،اور آج بھی کوئٹہ، خضدار، لسبیلہ، ژوب، تربت، پنجگور، مکران، گوادر، دالبندین، نوکنڈی میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Comments are closed.