بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئٹہ میں انسداد کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری

صوبائی کوارڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر اسحاق پانیزئی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں انسداد کورونا وائرس ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے۔

صوبائی کوارڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کوئٹہ میں 55 اور بلوچستان میں 97 افراد کو انسداد کورونا وائرس ویکسین لگائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین لگوانےوالوں میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کے افراد شامل ہیں، انسداد کورونا وائرس ویکسی نیشن مہم لسبیلہ، چاغی، تربت میں بھی جاری ہے۔

ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے کہا کہ رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں بقایا ویکسین بھی مل جائے گی، انسداد کورونا وائرس ویکسین رجسٹرڈ ڈاکٹروں اور طبی عملے کو لگائی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رجسٹرڈ افراد کو موبائل فون پر مخصوص کوڈ ملنے کے بعد ویکسین کے لیے کال کیا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.