اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

کوئٹہ: جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ اول نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے حکم دیا کہ عمران خان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو حاضر کیا جائے۔

عمران خان پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ بجلی روڈ تھانہ میں درج ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.