کوئٹہ میں سستے بازار کے نام پر صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی خانہ پری، شہر میں رمضان کے پانچویں روز سستا بازار تو لگ گیا مگر وہاں اسٹالز نہ ہونے کے برابر ہیں۔
کوئٹہ شہر میں سستا بازار وسطی علاقے باچا خان چوک کے قریب لگایا گیا ہے، سستے بازار کے نام پر شامیانے اور قناطیں تو رمضان سے ایک روز قبل لگادئیے گئے تھے مگر وہاں اسٹالز کا کچھ اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔
سستے بازار میں اب تک محض 6 اساٹلز لگائے جاسکے ہیں جن میں سبزی اور برتن کے اسٹالز شامل ہیں، دوسری جانب سستے بازار میں اشیائے خورد و نوش کے اسٹالز نہ ہونے کی وجہ سے خریداروں کی آمدورفت نہ ہونے کے برابر ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت سستے بازار کے نام پر مذاق نہ کرے بلکہ عوام کو صحیح معنوں میں ریلیف فراہم کرے۔
Comments are closed.