بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

کوئٹہ میں سول اسپتال اور بولان میڈیکل کمپلکس اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

سول اور بی ایم سی اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے ہڑتال کے باعث دونوں اسپتالوں میں اوپی ڈیز بند ہیں اور ڈاکٹرز سروسز نہیں دے رہے۔

ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہڑتال پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کےعملے کے مبینہ رویہ پر کی جارہی ہے۔

پی جی ایم آئی کاعملہ ینگ ڈاکٹرز کےخلاف انتقامی کارروائی کررہا ہے، چار ڈاکٹروں کے خلاف پاکستان میڈیکل کونسل کو بھی لکھا گیاہے جس کی مزمت کرتے ہیں اور پی جی ایم آئی کے عملے کی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

دوسری جانب دونوں اسپتالوں میں اوپی ڈیز کی بندش کےباعث مریضوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.