سبی سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی مین ٹرانسمیشن کا کام طویل ہوجانے سے کوئٹہ میں بجلی کا بریک ڈاؤن، شہر کے بیشتر فیڈز سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہر تاریکی میں ڈوبا رہا، بجلی کی طویل بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
کیسکو حکام کے مطابق این ٹی ڈی سی کے عملے نے سبی سے کوئٹہ آنے والی 220 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے مرمتی کام کیلئے صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کا شٹ ڈاؤن لیا تھا تاہم مرمتی کام طویل ہو کر رات 11 بجے مکمل ہوا۔
مرمتی کام کی کوئٹہ کے بیشتر فیڈز سے بجلی کی فراہمی معطل رہی، بڑی تعداد میں فیڈرز بند ہونے سے شہر تاریکی میں ڈوبا رہا، بجلی کی طویل بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
Comments are closed.