بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کنگ چارلس پر اہم شاہی پروٹوکول کی خلاف ورزی کا الزام

کنگ چارلس سوم کو برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس سے ہونے والی حالیہ ملاقات کے بعد سے تنقید کاسامنا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق، اس ملاقات کے دوران کنگ چارلس کو وزیر اعظم لز ٹرس سے انتہائی غیر رسمی انداز میں ’ڈیئر او ڈیئر‘ کہہ کر بات کرتے ہوئے سنا گیا۔

اس ملاقات کے دوران برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس نے میٹنگ کا آغاز یہ کہہ کر کیا کہ ’بادشاہ، آپ سے دوبارہ مل کر اچھا لگا‘۔

کنگ چارلس وزیراعظم کو جواب میں سوال پوچھتے ہیں کہ’دوبارہ؟‘

جس پر لز ٹرس نے جواب دیا کہ ’یہ بہت خوشی کی بات ہے‘۔

کنگ چارلس کو اس دوران ممکنہ طور پر گفتگو کو آگے بڑھانے سے پہلے کچھ غیر رسمی انداز میں ’ڈیئر او ڈیئر‘ کہہ کر بات کرتے ہوئے سنا گیا۔

اس حوالے سے سیاسی مبصر پیٹرک او فلائن نے ٹوئٹر پر لکھاکہ ’کنگ چارلس کی طرف سے یہ بڑی غلطی ہے کہ وہ کیمرے پر اپنے پہلے وزیر اعظم کا مذاق اڑاتے نظر آئیں، چاہے وہ انہیں کتنا ہی نااہل کیوں نہ سمجھتے ہوں‘۔ 

انہوں نے مزید لکھا کہ’الزبتھ دوم نے 70 سالوں میں کبھی اس طرح شاہی پروٹوکولز کی خلاف ورزی نہیں کی‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.