ملک میں اتوار کو ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کی تیاریاں اور سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی۔
کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کی مہم کا آج آخری دن ہے، انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم ہو جائے گی۔
ادھر حیدرآباد میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔
سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی گھر گھر جاکر ووٹرز کو قائل کرنے کی کوششیں کی گئیں۔
دوسری جانب بلوچستان کے شہر ژوب میں ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے سلسلے میں بھی انتخابی مہم آخری مرحلے میں داخل ہو گئی۔
ریٹرننگ آفیسر ژوب کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں خاتون سمیت 7 امیدوار مدِ مقابل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بلوچستان عوامی پارٹی، جے یو آئی پاکستان، پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے علاوہ 1 آزاد امیدوار ان انتخابات میں حصہ لے رہا ہے۔
Comments are closed.