بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نیلامی کی توثیق کردی

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا، جس میں سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نیلامی کی توثیق کردی گئی۔

اجلاس میں کابینہ کمیٹی کو نجکاری پروگرام پر جاری پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی میں وزیرخزانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ رہا ہے لیکن معیشت ترقی کررہی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزارت نجکاری بہت تیزی کے ساتھ اہداف کی جانب بڑھ رہی ہے۔

کمیٹی نے فرسٹ ویمن بینک اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے بورڈز کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی نے نجکاری کے مسائل کے حل کے لیے بھی احکامات دیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.