بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کنٹونمنٹ الیکشن: PTI پہلے، (ن) لیگ دوسرے نمبر پر

کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 63 امیدواروں کی کامیابی کے ساتھ پہلے جبکہ مسلم لیگ (ن) 59 امیدواروں کی جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 52 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کے 17 امیدوار ،ایم کیو ایم کے10، جماعت اسلامی کے 7، بی اے پی اور اے این پی کے 2,2 امیدوار جیتے۔

پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کا پلڑا بھاری رہا، غیرسرکاری نتائج کے مطابق (ن) لیگ کے 51، آزاد 32 اور تحریک انصاف کے 28 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔

سندھ سے پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے 14،14 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ ایم کیو ایم 10، آزاد 7، جماعت اسلامی 5 اور (ن) لیگ کے 3 امیدوار کامیاب ہوسکے۔

خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف 18، آزاد 9، (ن) لیگ کے 5، پیپلز پارٹی کے 3 اور اے این پی کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے۔

بلوچستان سے 4 آزاد، تحریک انصاف 3 اور بی اے پی کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ بلوچستان میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا کوئی امیدوار نہ جیت سکا۔

کراچی کا میدان بھی پاکستان تحریک انصاف نے مار لیا، پی ٹی آئی کے 14، پیپلز پارٹی 11، جماعت اسلامی 5، ایم کیو ایم پاکستان اور (ن) لیگ کے 3،3 امیدوار کامیاب ہوئے۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے سب سے زیادہ یعنی 15 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ تحریک انصاف کے 3 اور ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا، پیپلز پارٹی کا لاہور سے کوئی امیدوار نہ جیت سکا۔

راولپنڈی میں بھی مسلم لیگ (ن) کے 24 امیدوار کامیاب ہوئے، تحریک انصاف کے 7، 3 آزاد امیدوار اور جماعت اسلامی کے 2 امیدوار کامیاب ہوسکے۔

حیدرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان 7 اور پیپلزپارٹی کے 3 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف اور (ن) لیگ کا کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.