سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں 2 روز قبل اغواء کیے گئے 2 پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا گیا۔
ایس ایس پی کندھ کوٹ کے مطابق ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد مغوی پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرایا گیا ہے۔
پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کچے کے علاقے درانی مہر میں آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران ڈاکؤوں کے ٹھکانوں کو گرا کر آگ لگا دی گئی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ میں بھیو گینگ کے ڈاکو اہلکاروں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں گھر گھر تلاشی جاری ہے۔
واضح رہے کہ پولیس اہلکار عبدالغفار اور سجادجکھرانی کو 2 روز قبل دوڑ چیک پوسٹ سے اغواء کیا گیا تھا۔
Comments are closed.