اتوار 26؍شعبان المعظم 1444ھ19؍مارچ 2023ء

کندھ کوٹ: ڈاکوؤں کی گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد زخمی، 3 اغواء

سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں بجارانی اسٹاپ کے قریب ڈاکوؤں نے ایک گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔

کندھ کوٹ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 مسافر زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے 3 افراد کو اغواء کر لیا اور انہیں لے کر کچے کے علاقے کی طرف فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقےمیں ناکہ بندی کرکےتلاش شروع کردی گئی ہے، مغویوں کو جلد بازیاب کروالیا جائے گا۔

کندھ کوٹ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی مسافروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق ڈاکوؤں کی گرفتاری و مغویوں کی بازیابی کے لیے کچے کے علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور گھر گھر تلاشی شروع کر دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.