اتوار 26؍شعبان المعظم 1444ھ19؍مارچ 2023ء

گوادر: مولانا ہدایت الرحمان کی رہائی کیلئے خواتین کی ریلی

گوادر میں حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کی رہائی کےلیے خواتین نے ریلی نکالی۔

ریلی جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد خان کی قیادت میں نکالی گئی۔

مولانا ہدایت الرحمان کی رہائی کےلیے نکالی گئی ریلی میں موجود خواتین نے میرین ڈرائیو پر دھرنا بھی دیا۔

اس دوران خواتین نے حق دو تحریک کے سربراہ کی رہائی کے ساتھ گواد کے لوگوں کو حقوق دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.