جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے پر پولیس اور سی ٹی او لاہور طلب

لاہور ہائی کورٹ نے کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کے اقدام پر سی ٹی او لاہور اور پولیس سمیت دیگر فریقین سے رپورٹ طلب کر لی۔

عدالت میں کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کے اقدام کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کی کہ پولیس کم عمر ڈرائیورز کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل کر رہی ہے، چیف ٹریفک آفیسر نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ کم عمر ڈرائیورز کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا، کم عمر ڈرائیورز کے ابھی شناختی کارڈز نہیں بنے لیکن کریمنل ریکارڈ بنایا جا رہا ہے۔

عدالت نے سی ٹی او لاہور اور پولیس سمیت دیگر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.