کمشنر لاہور نے گٹر پر ڈھکن نہ ہونے پر ذمے داروں کے خلاف مقدمے کے اندراج کا اعلان کردیا۔
کمشنر لاہور کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماڈل روڈ پر تاریخی عمارات کی کھڑکیوں سے اشتہاری بورڈ اتارے جارہے ہیں۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( ایل ڈی اے ) بغیر اجازت روڈ کٹنگ کرنے پر ذمے داروں کا تعین کرے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تین ماڈل روڈز پر کوئی کچرا کنٹینر نہیں ہوگا جبکہ کیبل و دیگر تاریں ٹنل بورنگ کے ذریعے زیر زمین ہوں گی۔
کمشنر لاہور نے یہ ہدایت بھی کی کہ پارکنگ اسٹینڈز پر موجود عملہ اپنی مخصوص یونیفارم میں ہوگا جبکہ بس اسٹاپ شیڈز پر مخصوص جگہ پر اشتہاری بورڈز لگے ہوں گے۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ فیروز پور روڈ پر تجاوزات کے خاتمہ کے لیے مستقل ٹیمیں لگائی جائیں۔
Comments are closed.