بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی کا نور عالم خان کو شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق نور عالم خان کو پی ٹی آئی خیبرپختون خوا کے صدر پرویز خٹک شوکاز جاری کریں گے۔

 نور عالم کو پارٹی پالیسی کے خلاف بیان پر شوکاز دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ نور عالم خان نے پروگرام جرگہ اور اسمبلی فلور پر سینئر قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

نور عالم خان نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بھی حکومتی پالیسیوں پر سخت تنقید کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.