جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کمسن فین کے شعر نے نواز شریف کو ہنسنے پر مجبور کردیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو اُن کی کمسن جبری فین نے شعر سنا کر ہنسنے پر مجبور کر دیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں ایک ن لیگ کی متوالی، نواز شریف کی  کو اپنے قائد سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

جبری فین کا اپنے قائد کو بتانا ہے کہ وہ اپنی والدہ کے ہمراہ صبح 9 بجے سے  اُن کے آفس کے باہر انتظار کر رہی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی نے نواز شریف کو شعر پڑھ کر سنایا جس پر نواز شریف نے اپنی جبری فین کو ہنستے ہوئے تالیاں بجا کر داد دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.