ن لیگ کے امیدوار چوہدری اسماعیل گجر کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج سے متعلق کہنا ہے کہ 500 میرے ووٹ خراب کیے اور 5 ہزار بوگس ووٹ ڈالے گئے، ڈی سی نے میرے کیمپ اکھاڑے، پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا، کل کے الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتا ہوں۔
چوہدری اسماعیل گجر نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران گزشتہ روز ہونے والے الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 70 پولنگ اسٹیشنز تک میری برتری تھی پھر نتائج روکے گئے، دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا، کراچی سے پشاور تک سب کو ہرایا گیا۔
چوہدری اسماعیل گجر نے کہا ہے کہ میرا مقبول گجر سے مقابلہ نہیں الیکشن حکومت کے خلاف لڑ رہا تھا، انہوں نے جو حرکت کی اس کا مقبوضہ کشمیر میں غلط پیغام گیا ہے، عمران خان ہوش کے ناخن لیں، ادھر کشمیر کا کیا حشر ہے، ادھریہ کیا کر رہے ہیں، جو بیان میرے ساتھ منسوب کیا گیا میں اس کی بھرپور تردید کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی میں کہتا رہا ہوں پہلے پاکستانی ہوں پھر کشمیری ہوں، وہ بیان غلط تھا، میڈیا نے بھی اسے بڑا اچھالا، اگر ایسی بات ہو بھی جائے تو میڈیا کو نہیں اچھالنی چاہیے۔
چوہدری اسماعیل گجر نے کہا ہے کہ شوکاز نوٹس ابھی تک مجھے نہیں ملا، اگر ملا تو اس کا جواب دوں گا، کل بھی اپنے بیان کی تردید کی، آج بھی کرتا ہوں، معذرت بھی کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہے، امید ہے اس میں میں جیت جاؤں گا۔
Comments are closed.