کراچی کے علاقے کلفٹن میں نجی بینک کے ٹوٹے ہوئے پائے گئے مزید 7 لاکرز کے نمبر اور مالکان کی فہرست ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس کو مل گئی ہے۔ ان کے بیانات ریکارڈ کرنے اور ہونے والے نقصانات کے سلسلے میں پولیس ان سے رابطہ کر رہی ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ محمد عمران مرزا کے مطابق ٹوٹے پائے گئے 7 لاکرز کی فہرست بینک انتظامیہ نے فراہم کی۔
جس کے مطابق لاکر نمبر 158 کے مالک چوہدری حارث، 194 کی مالک فرزانہ داؤد، 196 کے مالک ارشد علی، 197 کی مالک تانیہ، لاکر نمبر 226 کی مالک ذکیہ بیگم، لاکر نمبر 242 کے مالک حامد سموں اور لاکر نمبر 374 کے مالک آزاد اقبال کے شناختی کارڈ پر درج یا فراہم کئے گئے گھروں کے پتوں پر اطلاع بجھوائی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق ان لاکرز کے مالکان سے تفصیلات لی جائیں گی کہ ان کے لاکرز میں کیا کیا قیمتی سامان موجود تھا۔ ان بیانات کی بنیاد پر پولیس تفتیش کو مزید آگے بڑھائے گی۔
Comments are closed.