جمعہ24؍ربیع الاول 1444ھ21؍اکتوبر 2022ء

کلفٹن تھانے کے مال خانے میں ایک اور واردات، چرس کی جگہ کھجوریں برآمد

کراچی کے علاقے کلفٹن میں تھانے کے مال خانے میں ایک اور واردات پیش آئی جس میں ملزم سے برآمد شدہ چرس کو غائب کرکے کھجور رکھ دی گئی۔

ڈی آئی جی ساوتھ شرجیل کھرل کے مطابق کلفٹن پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کی تھی۔

ملزم سے برآمد شدہ چرس سیل کرکے کیس پراپرٹی کے طور پر مال خانے میں رکھی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ عدالتی حکم پر کیمیکل ایگزامنیشن کے لیے جب کیس پراپرٹی کھولی گئیں تو اندر سے چرس کی جگہ کھجوریں ملیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے مزید بتایا کہ اعلیٰ حکام کے نوٹس لینے پر تھانے کے عملے نے کھجور کی جگہ چرس واپس رکھ دی۔

شرجیل کھرل اس کارروائی کو SSP آپریشن اور انویسٹی گیشن کی سرزنش قرار دیتے ہوئے SSP اسدرضا SPزاہدہ پروین کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسلسل ایک ہی نوعیت کی وارداتوں پر سینئر پولیس افسران کی ملی بھگت کی تحقیقات بھی شروع کرنے کا حکم دیا اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.